transcript: جی، تو دنیا اِن کپڑوں کی وجہ سے دو میں بٹی ہوِئی ہے۔ آپ کو کونسا رنگ نظر آ رہا ہے؟ ایک طرف ہمارے پاس وہ لوگ ہیں جن کو یہ کالا اور نیلا نظر آ رہا ہے اور دوسری طرف وہ ہیں جن کو سفید اور سنہری۔ ہم نے ٹوٹر پہ پوچھا اور سینکڑوں کے حساب سے دونوں، کالے اور نیلے اور سفید اور سنہری کے جوابات موصول ہوئے۔ سب سے پہلے تو، ہم دونوں کو ہی کالا اور نیلا نظر آ رہا تھا اور ہمیں یہ کوِئی مزاق لگ رہا تھا۔ تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ لوگ اسے اتنا مختلف دیکھ رہے ہیں؟ اِس مظہر کو 'کلر کانسٹینسی' (یعنی رنگ کا مستکل ہونا) کہتے ہیں۔ مثال کے طور پہ اِس مکعب کےاوپر درمیان والا مربع بھورے رنگ کا نظر آ رہا ہے جبکہ ایک طرف والا نارنجی رنگ کا نظر آ رہا ہے۔ لیکن حقیقت میں دونوں ایک ہی رنگ کے ہیں۔ ہم وعدہ لیتے ہیں کہ ہم یہاں کوئی دھوکہ نہیں دے رہے، نہ ہی کسی چال سی تصویر کھینچی ہے۔ بلکہ ہمارا دماغ ایسے سیاق و سباق سے دیکھتا ہے کہ اسے سایہ نظر آتا ہے اور وہ سوچتا ہے "اہ! سایہ تو چیز کے رنگ کو مزید گہرہ کرتا ہے۔" اور پھر ہمارا دماغ اس مکعب کو اس سے ہلکے رنگ میں سمجھتا ہے جتنا وہ نظر آ رہا ہوتا ہے، جب تک کہ سایہ ہٹ نہ جائے۔ واپس کپڑوں کی طرف آئیں تو اس میں بھی یہی صورتحال ہے۔ سوائے یہ کہ اسکے سیاق و سباق کچھ مختلف ہیں ہم اِن کپڑوں پہ اتنا غور کر رہے ہوتے ہیں کہ اسکے ارد گرد کے ماحول پہ دھیان نہیں دیتے اور دماغ اندازے لگانے لگتا ہے۔ وہ لوگ جنکو یہ کپڑے سفید نظر آتے ہیں، انکے دماغ ان کپڑوں کو نیلی روشنی میں دیکھ رہے ہوتے ہیں، مثال کے طور پہ، جیسے وہ کھڑکی سے آنے والی نیلے آسمان کی روشنی میں دیکھ رہے ہوں۔ تو پھر یہ اس طرح سے سہی سمجھ میں آتا ہے کہ سفید کپڑے نیلے رنگ کے نظر آتے ہیں اور سنہری رنگ تبدیل نہیں ہوتا۔ دوسری طرف، وہ لوگ جنکو کالا اور نیلا نظر آتا ہے، انکا دماغ ان کپڑوں کو مصنوعی روشنی میں دیکھتا ہے۔ جسکے نتیجے میں، دماغ سنہری رنگ کو کالے رنگ کے عکس کے طور پہ دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ نیلے کو کوِئی فرق نہیں پڑا۔ ممکن ہے کہ یہ تصویر ہمارے دماغ کیلئے مشکوک ہے یعنی یہ ہر انسان کے ذاتی مشاہدے پر منہسر ہے اور یہ بھی کہ اس تصویر کو کہاں سے دیکھ رہے ہیں۔ حقیقت میں یہ کپڑے نیلے ہیں، یہاں اسکی کچھ اور تصویریں ہیں۔ لیکن یہ ایک نہایت خوبصورت مثال ہے کہ کیسے ہمارے دھیان کیے بغیر ہمارا دماغ ہماری ارد گرد کی دنیا کا مشاہدہ کرتا ہے۔ دنیا کے عجیب و غریب مظہر کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ تو اپنے تجسس کو ختم کرنے کیلئے AsapSCIENCE کی کتاب ، asapscience.com/book سےحاصل کریں۔ ہم اسکا لنک وضاحت میں لکھ دیں گے اور مزید ہفتہ وار سائنسی وڈیوز کیلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں!
مترجم: طیبہ سرور
About
We publish the transcription of a YouTube video. This is useful for: search, language learning.